• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

تیسرا ویمن ٹی 20: پاکستان کو 34 رنز سے شکست، انگلینڈ کا سیریز میں کلین سویپ

شائع May 19, 2024 اپ ڈیٹ May 19, 2024 09:44pm
انگلینڈ ٹیم کی چارلی، لورین، سوفی اور گبسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا — فوٹو: کرک انفو
انگلینڈ ٹیم کی چارلی، لورین، سوفی اور گبسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا — فوٹو: کرک انفو

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ ویمن نے پاکستان کو 34 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔

انگلینڈ ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 176 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔

میزبان ٹیم کی ڈینی ویاٹ 87 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہیں۔

پاکستان ویمن ٹیم کی ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں پر 142 رنز بنا سکی۔

عالیہ ریاض 35 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ گل فیروزہ نے 30 اور کپتان ندا ڈار نے 29 رنز بنائے۔

انگلینڈ ٹیم کی چارلی، لورین، سوفی اور گبسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026