افغان چرواہے بلوچستان میں

شائع October 15, 2014 اپ ڈیٹ October 15, 2014 11:57am

سینکڑوں افغان خاندان موسم گرما کے دوران بلوچستان آجاتے ہیں اور سردیوں میں واپس چلے جاتے ہیں، بلوچستان ان خانہ بدوش خاندانوں کے لیے سب سے قریبی پانی کے حصول کا ذریعہ ہے، ان لوگوں کا بنیادی روزگار ہی جانوروں کو چَرانے کی فارمنگ پر مشتمل ہے، اپنے طویل سفر کے دوران یہ اونٹوں پر سفر کرتے ہیں۔