انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا۔

نومبر میں ابوظبہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران محفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو مشتبہ رپورٹ کیا گیا تھا ۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عالمی ادارے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی کرکٹر کا باﺅلنگ ایکشن غیرقانونی ہے اور اس بنیاد پر محمد حفیظ پر بین الاقوامی میچز میں باﺅلنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

بیان کے مطابق"انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایک آزاد تجزیے میں پاکستان کے محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن غیرقانونی پایا گیا ہے"۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے" تجزیہ سے انکشاف ہوا ہے کہ حفیط کی کہنی کا خم گیند پھینکنے کے دوران پندرہ ڈگری سے تجاوز کرجاتا ہے"۔

آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ اپنے باﺅلنگ ایکشن میں تبدیلی لانے کے بعد دوبارہ تجزیے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ تجزیہ چوبیس نومبر کو آئی سی سی کی مامور کردہ ٹیم کے زیرتحت لوف برگ میں ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو بھی غیرقانونی قرار دے کر ان پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

عدنان Dec 07, 2014 02:40pm
اب حفیظ کی ٹیم میں شمولیت کا جواز بھی ختم ہو گیا ، صرف بیٹسمین کی حیثیت سے اس کی جگہ نہیں بنتی۔
Israr Muhammad Khan Dec 07, 2014 11:29pm
حفیظ کو بطور بیٹسمین نہیں کھلانا چاہیے اب پاکستان کو ایک اچھے اف سپنر کی شدید ضرورت ھے کیونکہ اجمل کا معاملہ مایوس کن ھے اس بورڈ کو چاھئے کہ ایک اچھے نوجوان اف سپنر کو ابھی سے منتخب کرلیں اور ان لو قومی اکیڈمی میں یا دوسرے ملک کے اکیڈمی میں تربیت دی جائے اور انکو ٹیم میں شامل کیاجائے ساتھ ساتھ انکو بیٹنگ بھی سکھانا ھوگا