اسرائیلی بمباری: حزب اللہ کے سابقہ کمانڈر کا بیٹا ہلاک

19 جنوری 2015
22 فروری 2008 کی ریلی میں حزب اللہ کے سابق کمانڈرعماد مغنية کا بیٹا جہاد مغنية خطاب کررہا ہے — فوٹو: اے پی
22 فروری 2008 کی ریلی میں حزب اللہ کے سابق کمانڈرعماد مغنية کا بیٹا جہاد مغنية خطاب کررہا ہے — فوٹو: اے پی

بیروت: اسرائیل نے شام کے جنوبی حصے مزار العمال کے علاقے میں فضائی کاروائی کے دوران حزب اللہ کے سابقہ کمانڈر کے بیٹے اور تنظیم کے دیگر چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے فضائی حملے میں دو گاڑیوں میں موجود حزب اللہ کے مسلح افراد کو سرحدی علاقے کے قریب گولان میں نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت بتاتے ہو ئے کہا ہے کہ ان میں سے ایک حز ب اللہ کے سابقہ کمانڈر عماد فايز مغنيۃ کا بیٹا جہاد مغنيۃ بھی شامل ہے، عماد مغنيۃ کو 2008 میں دمشق میں قتل کردیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے کہا ھیا ہے کہ ہلاک ہو نے والے دیگر لوگوں کی شناخت ان کے ورثہ سے پوچھ کر کردی جائے گی۔

حزب اللہ کے میڈیا سیل کے مطابق اسرائیل کےفضائی حملے میں متعدد ہلاکتیں ہو ئی ہے تاہم وہ نام فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔

حزب اللہ نے اسرائیل کو ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہو ئے اس کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے مزید کہا گی اہے کہ ان کے لوگوں کو اس وقت اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے نشانہ بنایا جب وہ مزار العمال کے علا قے میں گشت کر رہے تھے۔

شام کی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں چھ افراد ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے اب تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

ادھر شامی باغیوں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ مذکورہ علا قے میں شامی فوجوں اور بشارت الاسد کے حامیوں کو ان کے خلاف ٹرینگ فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2006 میں لبنان کے علا قے میں جنگ بھی ہوچکی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hizbullah Jan 20, 2015 09:19am
shame on you dawn jo israel ko sahi aur hizbullah ke sipahion ko ghalat likh raha he aur un ko shiddat pasand keh raha ,dawn ki nazar main to taleban bhi sahi hain wah Musalman era kamal once again shame.