امام شاہی مسجد کی عام آدمی پارٹی کی حمایت

اپ ڈیٹ 07 فروری 2015
اروند کیجری وال نے دہلی کی وزارت اعلیٰ سے 29 روز بعد استعفی دے دیا تھا ۔ ۔ ۔ فوٹو : اے ایف پی
اروند کیجری وال نے دہلی کی وزارت اعلیٰ سے 29 روز بعد استعفی دے دیا تھا ۔ ۔ ۔ فوٹو : اے ایف پی

نئی دہلی: ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ 7 فروری کو رکھی گئی ہے۔

الیکشن میں بی جے پی (بھارتیہ جنتہ پارٹ) ، عام آدمی پارٹی اور انڈین نیشنل کانگریس میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2013 میں عام آدمی پارٹی کا حکومت بنانے کا اعلان

دہلی کی قدیم شاہی مسجد کے امام سید احمد بخاری نے مسلمانوں سے عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے

نئی دہلی اسمبلی کی 70نشستوں کے لیے ایک کروڑ 28 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پچھلے انتخابات کے بعد عام آدمی پارٹی نے کانگریس کے تعاون سے اقتدار سنبھالا لیکن وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کرپشن کے خلاف قانون پاس نہ ہونے پر صرف 29 روز بعد استعفی دے دیا تھا اور حکومت سے الگ ہو گئے۔

ان کے استعفی سے عام آدمی پارٹی کی مقبولیت میں بہت زیادہ کمی آئی کیونکہ عام لوگوں کے مطابق جس جماعت کو انہوں نے ووٹ دیئے اس نے ان کی توقعات کے برعکس بہت زیادہ جلدی میدان چھوڑ دیا۔

جامع مسجد نئی دہلی کے امام سیداحمد بخاری نے اپنی حمایت عام آدمی پارٹی کے پلڑے میں ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی ایک سیکولر جماعت ہے۔

سیداحمد بخاری کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو خوشحالی کے لیے اسے ووٹ دینا چاہیے۔ شاہ مسج کے امام نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے بھارت کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کیا ہے۔

مزید پڑھیں : دہلی کے وزیرِ اعلیٰ کجریوال نے استغفیٰ دیدیا

7 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی اصل حریف سمجھے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اس بار بھی عام آدمی پارٹی نے 27 نشستوں پر نئے چہرے متعارف کرائے ہیں..

دارالحکومت کی ریاستی اسمبلی کی 70 نشستوں پر مقابلے کے لیے 673 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

واضح رہے کہ 2013 دہلی میں ہونے والے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 28 ، کانگریس نے 8 اور بی جی پی نے 31 سیٹس لی تھیں جس کے بعد عام آدمی پارٹی نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنائی تھی۔

2013 کے انتخابات میں بی جے پی نے 33.07 فیصد، عام آدمی ارٹی نے 29.49 فیصد جبکہ کانگریس نے 24.55 فیصد ووٹ لیے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں