• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

کانگو: فوج نے بغاوت کی کوشش ناکام بنادی

شائع May 19, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے فوجی ترجمان نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا ہے کہ مسلح افواج نے اتوار کی صبح بغاوت کی کوشش کو پسپا کر دیا جس میں کانگو اور غیر ملکی جنگجو ملوث تھے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سلوین ایکینگے کا کہنا تھا کہ بغاوت کی ایک کوشش کو دفاعی اور سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، اس کوشش میں غیر ملکی اور کانگولیس شامل تھے۔

تاہم ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اس عمل میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا ہے یا مار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل کانگو کے ممبرپارلیمان ویتل کامرہے کے ترجمان اور جاپانی سفیر نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا تھا کہ ویتل کامرہے کے گھر کے قریب حملے میں دو محافظ اور ایک حملہ آور مارے گئے۔

امریکا کے سفارت خانے نے اتوار کو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیکیورٹی اہلکاروں کی سرگرمیوں اور علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات کے بارے میں ایک سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024