سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: ٹرائل میں تاخیر پر پاکستان کا احتجاج

13 مارچ 2015
ممبئی حملہ کیس کے ٹرائل میں تاخیر کا ذمہ دار ہندوستان ہے، حکام—بشکریہ سہیل یوسف۔
ممبئی حملہ کیس کے ٹرائل میں تاخیر کا ذمہ دار ہندوستان ہے، حکام—بشکریہ سہیل یوسف۔

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں 'جان بوجھ کر' کی جانے والی تاخیر اور پاکستان میں لکھوی کے ٹرائل میں واویلا مچانے پر احتجاج کیا۔

خیال رہے کہ یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب ممبئی حملہ کیس کے مبینہ مرکزی ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظر بندی کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں ہندو تنظیم ملوث

ذکی الرحمٰن لکھوی دیگر 6 ملزمان کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید تھے، 18دسمبر 2014 کو وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 'دو ملک لکھوی کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے ہیں'

ہندوستانی سفیر کو پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ لکھوی کے معاملے پر ہندوستانی رویہ مناسب نہیں ہے۔

ایک سینئر آفیشل نے ڈان ڈاٹ کام کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود پاکستان نے لکھوی کو ایم پی او کے تحت نظر بند رکھا اس لیے ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کے ٹرائل کے حوالے سے پاکستان کی نیت شک کرنا جائز نہیں۔

مزید پڑھیں : ممبئی حملہ کیس میں حکومت پراسیکیوٹر ڈھونڈنے میں کامیاب

انہوں نے ممبئی حملوں کے ملزمان کے ٹرائل میں تاخیر کا ذمہ دار ہندوستان کو قرار دیا۔ 'پاکستان کی متعدد مرتبہ کوششوں کے باوجود اہم شواہد ہمارے حوالے نہیں کیے گئے۔'

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کو ہندوستان میں موجود ملزمان سے تفتیش نہیں کرنے دی جارہی جس کے باعث ٹرائل کی کارروائیوں میں تاخیر ہورہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں