جسٹن بیبیوں کا گانا اسٹارز گلوکاروں پر بھاری

18 مارچ 2015
ویڈیو کا آغاز بے بی سے ہوا جس کے بعد یہ ہو رول دی ورلڈ گانے لگیں— اسکرین گریب
ویڈیو کا آغاز بے بی سے ہوا جس کے بعد یہ ہو رول دی ورلڈ گانے لگیں— اسکرین گریب

جب دو لڑکیوں کی ایک ویڈیو جنھیں اب جسٹن بی بیاں کے نام سے شہرت حاصل ہوگئی ہے، سامنے آئی تو کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ بہت ہی کم وقت میں اسٹار بن کر ابھریں گی۔

ان لڑکیوں کو یہ شہرت جسٹن بیبر کے مقبول زمانہ گانے ' بے بی' کو دلچسپ انداز کے ساتھ پیش کرنے پر حاصل ہوئی۔

اس وقت جب کرکٹ کا بخار ہر جگہ پھیلا ہوا ہے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ یہ دونوں ورلڈکپ ترانے ' پھر سے گیم اٹھا دے' کے نئے دیسی ورژن کا حصہ کیسے بنیں ،خیال رہے کہ یہ گانا 1992 کے مشہور ورلڈکپ گانے ' ہو رول دی ورلڈ' کا اردو ورژن ہے۔

درحقیقت اس نئی ویڈیو کے ڈائریکٹر عدنان ملک کا کہنا ہے" جب میں نے ان لڑکیوں کی ویڈیو پہلی بار فیس بک پر دیکھی تو میں نے فوری طور پر جان لیا کہ میں انہیں تلاش کرنا چاہتا ہوں"۔

جسٹن بیبیوں کا مقابلہ اس ورلڈکپ ترانے کو سب سے پہلے گانے والوں سے تھا جو کہ حال ہی میں اسٹار سنگرز کی لائن اپ کے ساتھ ریلیز ہوا تھا، تاہم یہ گیت جس میں عاطف اسلم، فیصل کپاڈیہ، اسرار اور جمی خان جیسی آوازوں کا استعمال ہوا اور معروف فنکار جیسے امینہ شیخ، عدنان صدیقی اور عدنان ملک سمیت دیگر جلوہ گر ہوئے، لوگوں کی زیادہ توجہ حاصل نہیں کرسکا۔

مگر کوئی بات نہیں ہماری جسٹن بی بیاں ان کی مدد کے لیے سامنے آگئی ہیں۔

اس گانے کا نیا ورژن ان لڑکیوں نے گا کر پہلے ورژن کے مقابلے میں اسے زیادہ بہتر بنادیا ہے۔

اس کی پہلی ویڈیو میں گلیمر کا رنگ زیادہ نمایاں تھا جبکہ نیا ورژن زیادہ ہم ربط ہے، اس ویڈیو کا آغاز ان لڑکیوں کے ساتھ ہوتا ہے جو ' بے بی' گا رہی ہوتی ہیں اور پھر یہ 'ہو رول دی ورلڈ' کی جانب منتقل ہوجاتی ہے، جس کے بعد ایک قوالی کے انداز میں ' کھیل کا ہے سماں، جوش میں ہے جہاں' کی تکرار کو پیش کیا گیا ہے جو اس ویڈیو کو پاکستانی ناظرین کے لیے اسے زیادہ دلچسپ بنادیتی ہے۔

ویڈیو کے ڈائریکٹر عدنان ملک بتاتے ہیں کہ کیسے اس ویڈیو کا تصور سامنے آیا " آپ کو سوشل میڈیا کو پسند کرنا ہی چاہئے کیونکہ ان کی مددسے ہی میں نے انہیں تلاش کیا، جب زوئی اور میں نے ان سے ملاقات کی، تو ہم نہیں جانتے تھے کہ کون زیادہ مشہور تھا ہم یا وہ، زوئی اور عدنان سعید جنھوں نے آڈیو کو پروڈیوس کیا، نے تجویز دی کہ نئے ترانے میں قوالی کو شامل کیا جائے اور ہم نے ان دونوں کو ملانے کا فیصلہ کیا"۔

وہ مزید بتاتے ہیں " ان کے ساتھ کام کرنا ایک زبردست تجربہ تھا، یہ ایک قدرتی صلاحیت ہے جس میں ان کی ماں نے کافی مدد کی، کسی رسمی تربیت کے بغیر بھی یہ دونوں بہنیں بہت سریلی ہیں"۔

ویڈیو کے جمالیاتی حسن کے بارے میں بات کرتے ہوئے عدنان ملک کا کہنا تھا " اصل نکتہ ناظرین سے تعلق اور پرانے و اصل لاہور کو پوری عظمت کے ساتھ پیش کرنا ہے"۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایک منٹ اٹھارہ سیکنڈ کی ویڈیو میں بادشاہی مسجد، رقص کرتے گھوڑوں اور لاہور کے پہلوانوں کے ساتھ ساتھ لاہور کی بہترین خصوصیات کو پیش کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں