6 پاکستانی جو زین ملک کی جگہ لے سکتے ہیں

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2015
زین ملک اور عمران خان
زین ملک اور عمران خان

پاکستانی والد اور آئرش ماں کے ہاں پیدا ہونے والے گلوکار زین ملک نے اپنی آواز سے بہت ہی جلد لوگوں کے دلوں کا جیتا مگر گزشتہ دنوں ان کے بوائے بینڈ ون ڈائریکشن سے علیحدگی کے اعلان سے کئی دل ٹوٹ کر رہ گئے ۔

مشہور شو ایکس فیکٹر سے دنیا بھر کی نظروں میں آنے والے 22 سالہ زین تقریباً پانچ برس تک ون ڈائریکشن کا حصہ رہنے کے بعد بالآخر بینڈ سے علیحدہ ہو گئے۔

اس اعلان کے بعد اب دنیا بھر کی نظریں اس شخصیت پر ہیں جو کہ اس بینڈ میں زین کی جگہ لینے میں کامیاب ہو گی۔

پاکستانیوں کی تو یقیناً یہی خواہش ہو گی کہ ان کی جگہ کوئی پاکستانی ہی لے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہاں ان چھ لوگوں کی فہرست ترتیب دی ہے جو کہ زین کی جگہ 'ون ڈائریکشن' میں لے سکتے ہیں ۔

سلمان احمد

یہ مشہور پاکستانی بینڈ 'جنون' کے سابق گلوکار بھی ہیں اور اس وقت کسی بھی بینڈ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

سلمان کافی عرصے سے جنون بینڈ کو دوبارہ اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر حالات کو دیکھا جائے تو ایسا ممکن نظر نہیں آتا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے سلمان کے لیے سب سے بہترین چوائس 'ون ڈائریکشن' ہی ہو سکتا ہے۔

عمران خان

ان کو کون نہیں جانتا؟ عمران خان نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی اپنا بڑا کردار نبھایا ہے۔

عمران خان اس وقت 60 سال سے زائد کے ہو چکے ہیں مگر ان کی شخصیت میں اب بھی کشش موجود ہے۔ عمران نے اپنی پرکشش شخصیت سے نہ صرف ایک ٹی وی شو کی میزبان کا دل جیتا بلکہ اپنی جماعت کی متعدد خواتین کے دلوں میں بھی راج کیا ہے۔

عمران کی اسی پرکشش اور کرسماتی شخصیت کو دیکھتے ہوئے وہ 'ون ڈائریکشن' بینڈ میں اچھی طرح سے فٹ ہو سکتے ہیں۔ ہاں اگر آپ نے غور کیا ہو تو ان کا انداز اور بال کچھ کچھ زین سے کافی حد تک ملتا ہے۔

کیا آپ ون ڈائریکشن بینڈ کو 'نیا ڈائریکشن' دیکھنا چاہیں گے؟

ارباز خان

ہمارے چھوٹے گلوکار جو عمر کے حوالے سے بلکل مناسب رہیں گے کیونکہ انہوں نے اپنے پہلے گانے 'جھوٹا' میں متھیرا کی موجودگی میں جس طرح سے ڈانس اور پرفارم کیا ہے وہ یقیناً ایک اچھا انتخاب ہو سکتے ہیں۔

ایان خان

ایان خان 5 لاکھ ڈالر لے کر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہونے کے بعد اس وقت جیل میں ہیں۔

یہ بھی ان ڈائریکشن میں زین کی جگہ لے سکتی ہیں۔

شاہد خان آفریدی

کیا آپ کو پتا ہے کہ زین اور شاہد آفریدی میں جو چیز مشترک ہے وہ ان دونوں کا خواتین کے دلوں میں بسنا ہے۔

بوم بوم نے اب کرکٹ کو تو خیرباد کہہ دیا ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ون ڈائریکشن کی مصروفیت آفریدی کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتی ہے۔

عشرت العباد

حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے سندھ کے گورنر عشرت العباد سیاست کے ساتھ ساتھ گٹار بھی بہت اچھا بجاتے ہیں۔ عشرت العباد کا یہ ٹیلنٹ اس وقت سامنے آیا جب وہ گزشتہ دنوں کراچی میں ایک تقریب کے دوران گٹار کے ساتھ ساتھ گنگناتے پکڑے گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

عثمان Mar 29, 2015 12:18am
ہنسی نہیں آئی ۔