این اے 246: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

اپ ڈیٹ 04 اپريل 2015
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 246 میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

قومی اسمبلی کی یہ نشست سینئر سیاست دان نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جنھوں نے گزشتہ ماہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق این اے 246 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے حتمی امیدوار یہ ہیں۔

  • متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنور نوید

  • پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عمران اسماعیل

  • جماعت اسلامی کے راشد نسیم

  • پاسبان کے عثمان معظم

  • جبکہ 11 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 246 میں پولنگ 23 اپریل کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

یاد رہے کہ اس نشت سے مستعفی ہونے والے نبیل گبول مارچ 2013 میں 25 سال تک پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے۔

تحریک انصاف نے 19 اپریل کو عزیزآباد کے جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان بھی کر رکھا ہے تاہم دو روز قبل جلسے کے انتظامات کا معائنہ کرنے کے لیے جانے والے پی ٹی آئی قافلے کو مشتعل افراد کے حملے کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: عزیز آباد میں تحریک انصاف کے قافلے پر حملہ، مقدمہ درج

بعد ازاں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں عزیزآباد جلسے کا معاملہ طے پاگیا، جس کے تحت پی ٹی آئی جناح گراؤنڈ میں 'یادگارِ شہداء' کے تقدس کا خیال رکھے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

zain Apr 02, 2015 08:50pm
i have some important question in my mind about the by-election ...if pti dont want to attend parliament sessions...why child of establishment participate polling...why they insult vote and parliament.....is election comm any notice there stupidity.....if judicial commission verdict that may election are rigged and call new election when ......... will be the situation of political scenario is by election are waste of time and money of peoples and republic of pakistan....