ان تصاویر کو دیکھ آنکھوں پر یقین کرنا مشکل

02 مئ 2015

ہوسکتا دیکھنے میں یہ فوٹو شاپ سے بنی ہوئی یا پینٹنگز محسوس ہو مگر حقیقت تو یہ ہے کہ یہ تصاویر بالکل اصلی ہیں۔

یعنی ایسا شخص جو بادلوں پر چلتا ہوا نظر آتا ہے یا ایک دوسرا فرد جو کامک بکس کی دیوار میں گم ہوجاتا ہے یہ آنکھوں کو دھوکا دیتی اور ذہن گھما دینے والی تصاویر ضرور ہیں مگر یہ فوٹو گرافروں کا کمال ہے جنھوں نے ایسے موقع پر اپنے کیمرے کا بٹن کلک کیا جس نے ان تصاویر کو حیرت انگیز بنادیا۔

تو دنیا بھر سے ایسے ہی چند ذہن گھما دینے والی تصاویر کا جائزہ لیں جو آپ کو واہ کہنے پر مجبور کرسکتی ہیں۔

بادلوں پر چلتا یہ شخص کسی کا بھی ذہن گھما دینے کے لیے کافی ہے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ یہ شخص یوکرائن کے ایک دریا میں کسی بلند جگہ سے چھلانگ لگا رہا ہے اور فوٹوگرافر نے کمال مہارت سے اسے ایک بالکل نیا رخ دے دیا— رائٹرز فوٹو

اگر تو کسی شخص کا بہت بڑا سر فوٹو شاپ کا کارنامہ لگتا ہے تو بالکل غلط درحقیقت اسکاٹ لینڈ کی رائل اسکاٹش اکیڈمی کا ایک سیکیورٹی گارڈ ایک آسٹریلین پینٹر کی بنائی ہوئی تصویر کی پچھلی سمت کا جائزہ لے رہا ہے اور اس موقع پر فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں اس منظر کو محفوظ کرکے اسے انوکھا بنادیا— رائٹرز فوٹو

کبھی اتنی بڑی کرسیاں اور میز دیکھی آپ نے؟ درحقیقت یہ شمالی آئرلینڈ کے میٹروپولیٹن آرٹس سینٹر میں رکھے ایک فنکار کے یادگاری مجسمے ہیں جن کا سائز بہت بڑا ہے— رائٹرز فوٹو

اگر تو اس بیس بال کے کھلاڑی کے لاپتہ سر نے آپ کو پریشان کردیا تو جان لیں کہ فلاڈلفیا فیلیز سے تعلق رکھنے والے بین فرانسسکو درحقیقت ایک گیند اپنے سر پر لگنے کے بعد نیچے کی جانب جھکے ہیں اور ان کی ٹوپی ہوا میں اچھل گئی جس سے یہ انوکھا تاثر پیدا ہوگیا— رائٹرز فوٹو

سنگاپور میں ایک شاپنگ سینٹر کے متحرک زینے میں ایک جوڑا ایک بہت بڑے بورڈ کے سامنے سے گزر رہا ہے— رائٹرز فوٹو

جاپان میں نسان کمپنی کی گاڑیاں ایک قطار میں حیرت انگیز انداز میں کھڑی ہیں— رائٹرز فوٹو

ایک شخص ہندوسانی علاقے اگرتلہ میں ایک دھندآلود صبح میں فٹبال کی مشق کررہا تھا کہ سر پر گیند کو ٹکر مارنے کے موقع پر فوٹوگرافر نے تصویر کو اپنے لینس میں محفوظ کرکے ایسا بنادیا جیسا اس کا سر نہیں گیند ہے— رائٹرز فوٹو

چینی آرٹسٹ لیو بولین نے خود کو کو وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں واقع اس دکان میں کامک بکس کے ایک شیلف کے سامنے خود کو چھپایا ہوا ہے یہاں تک کہ اپنے جسم پر پس منظر جیسے نقش و نگار بھی بنائے ہوئے ہیں— رائٹرز فوٹو

پچیس سالہ جوناتھن ایوبریہانگ کانگ کے سائنس میوزیم میں ایسے شیشوں سے بنے کمرے میں کھڑے ہیں جو لوگوں کو غائب ہی کردیتا ہے اور یہ تصویر دیکھ کر سب حیران ہی رہ جاتے ہیں— رائٹرز فوٹو

اب یہ کتا حقیقت میں اتنا بڑا نہیں بلکہ یہ دو کتے ہیں جنھیں لندن کے ایک پارک میں دیکھ کر فوٹو گرافر کی رگ شرارت پھڑکی تو اس نے انہیں اپنے کیمرے کے ذریعے لوگوں کو حیران کرنے کا ذریعہ بنادیا— رائٹرز فوٹو