امریکا:سیاہ فام قاتلوں کے ہاتھ2پولیس اہلکار ہلاک

10 مئ 2015
دونوں حملہ آور سیاہ فام تھے ۔۔۔ فوٹو: اے پی
دونوں حملہ آور سیاہ فام تھے ۔۔۔ فوٹو: اے پی

ہیٹیز برگ: امریکہ کی ریاست مسیسپی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ مسیسپی کے علاقے ہیٹیز برگ کی گورڈون اسٹریٹ پر دوران گشت پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دو حملہ آور فائرنگ کے بعد ایک پولیس افسر کی گاڑی میں فرار ہوئے جبکہ یہ کار فائرنگ کے مقام سے کچھ دور کھڑی مل گئی۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سفید فام 34 سالہ بنجمن ریڈ اور سیاہ فام 25 سالہ لیکوری ٹیٹ شامل ہیں

حملہ آوروں کے خاکے جاری

پولیس کی جانب سے دو ملزمان کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے جن ملزمان کی تصاویر جاری کی ہیں وہ دونوں سیاہ فام ہیں۔

حملہ آوروں کی شناخت کرٹس اور مارون کے نام سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں پولیس پر ہونے والے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں اکثر سیاہ فام افراد ہی حملہ آور ہوتے ہیں۔

اب تک پولیس میں ہونے والے حملوں میں 5 اہلکاروں کی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

ہیٹیز برگ پولیس کے مطابق گزشتہ 65 سال میں اب تک اس علاقے میں صرف 4 پولیس اہلکار قتل ہوئے ہیں جن میں 1952 میں 2 اہلکار، 1973 میں اور 1984 میں ایک اہلکار دوران ڈیوٹی قتل ہوئے تھے۔

یوں 30 سال بعد پولیس پر حملہ کیا گیا ہے جس میں اہلکاروں کی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں