پی ٹی آئی کارکن کا قتل، میاں افتخار گرفتار

اپ ڈیٹ 31 مئ 2015
اے این پی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں افتخار ۔۔۔ فائل فوٹو: آئی این پی
اے این پی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں افتخار ۔۔۔ فائل فوٹو: آئی این پی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی پرفائرنگ کےالزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کو پبی پولیس نے تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا جبکہان کا محافظ وہاں سے فرار ہو گیا۔

پبی میں پی ٹی آئی ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن، فائرنگ سے چھ ہلاکتیں

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی، جو تحریک انصاف کا کارکن تھا۔

حبیب اللہ کے والد نے پبی تھانے میں اے این پی کے رہنماء پر مقدمہ درج کروایا۔

پولیس نے قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

میاں افتخار کی گرفتاری کے بعد نوشہرہ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ہی فوج کو طلب کر لیا جس کے دستوں نے پبی اور دیگر علاقوں میں گشت کیا۔

عدالت میں پیشی

بعد ازاں میاں افتخار حسین کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

نوشہرہ کی عدالت میں پیشی پر انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

" تحریک انصاف اتنا ظلم کرے جتنا برداشت کرسکے"

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں افتخار نے کہاکہ تحریک انصاف اتنا ظلم کرے جتنا برداشت کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے لوگوں کو اشتعال دلایا، تحریک انصاف اتناظلم کرے جتنا کل خود برداشت کرسکے۔

ان کا یہ بھی کہناتھا کہ ڈرنے والے نہیں، مقابلہ کریں گے، دوسروں کی غلطی کاالزام مجھ پر لگا دیا گیا، گزشتہ روز پولیس کارروائی نہ کرتی تومیں آج زندہ نہ ہوتا۔

"میاں افتخارکی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے"

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اطلاعات کی گرفتاری پر عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ جیلیں اے این پی کے قائدین اور کارکنان کے لیے نئی بات نہیں، میاں افتخار کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعویٰ کرنے والوں نے دھاندلی اور انتقامی کاروائیوں کے ریکارڈ بنائے۔

بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی اور سرکاری وسائل کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابیاں قابل تعریف ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

humair May 31, 2015 12:10pm
I must appreciate to KPK police.
Canadawala Jun 01, 2015 01:35am
First investigate and than arrest. Politically motivated.