• KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ فہرست میں 7 پاکستانیوں نے جگہ بنا لی

شائع May 19, 2024
فوٹو: فوربز
فوٹو: فوربز

فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں 7 پاکستانیوں کو شامل کرلیا گیا جنہوں نے مختلف شعبوں انتہائی مختصر مدت کے دوران نمایاں کام کمایا۔

مشہور امریکی اقتصادی جریدے فوربز نے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ جات میں 30 سال کی عمر میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کی فہرست جاری کی گئی۔

فہرست میں کھیل، میڈیا مارکیٹنگ، شوبز، مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریز، ریٹیل ای کامرس، سوشل امپیکٹ اور گیمز سمیت دیگر شعبوں کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

فوربز کی جانب سے جاری کردہ ہر فہرست میں 300 افراد کو شامل کیا گیا ہے، جن کی عمریں 30 سال یا اس سے کم ہیں اور انہوں نے انتہائی مختصر مدت میں نمایاں نام کمایا۔

اس فہرست میں مصر، ملائیشیا، جنوبی کوریا، لبنان، بنگلہ دیش اور بھارت کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، ساتھ ہی مذکورہ فہرست میں 7 پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

30 انڈر 30 ایشیا فہرست میں سرخیل بوانے (ابی)، عدیل عابد (لنک اسٹار)، اعزاز نیئر (لنک سٹار)، علی رضا (لنک سٹار)، علینہ ندیم (ایجو فائی)، کاسرا زونیئر (ٹرکر) اور بشریٰ سلطان (آرٹسٹ) شامل ہیں۔

بشریٰ سلطان

لاہور سے تعلق رکھنے والی فلمساز اور کری ایٹو ڈائریکٹر بشریٰ سلطان آرٹس کیٹیگری میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی ہیں، جو آرٹس کیٹیگری میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی ہیں، جو آرٹس اور اسٹائل میں کام کرنے والے لوگوں کے کام کو نمایاں کرتی ہیں۔

29 سالہ بشریٰ سلطان نے حال ہی میں Demesne Couture کے نام سے ایک مہم شروع کی جسے ’گڑیا‘ بھی کہا جاتا ہے، جس میں یہ تصویر کشی کی گئی کہ کس طرح دلہنوں کو ’کٹھ پتلیوں کی طرح‘ کنٹرول کیا جاتا ہے۔

علینہ ندیم

طالب علموں کی تعلیمی اخراجات میں مدد کے لیے اسٹارٹ اپ کے بانی علینہ ندیم اور سرخیل باوانی فوربس کی فنانس اور وینچر کیپیٹل کیٹیگری میں شامل ہیں۔

علینہ ندیم لاہور میں EduFi نامی ایجوکیشن اسٹارٹ اپ کی بانی ہیں جو طالب علموں کی تعلیمی اخراجات کے لیے ماہانہ بنیادوں پر یونیورسٹی فیس ادا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

سرخیل باوانی

جب کہ سرخیل باوانی پاکستان میں مقیم فن ٹیک کمپنی ’ابھی‘ کے سربراہ ہیں۔

ان کی کمپنی ملازمین کو یہ اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ مہینے کے اختتام سے پہلے نکال سکتے ہیں اگر انہیں کوئی ہنگامی صورتحال درپیش ہے۔

کاسرا زونیئر

کاسرا زونیئر پاکستان کے لاجسٹک سیکٹر کے لیے ایک انتظامی پلیٹ فارم کراچی میں قائم اسٹارٹ اپ Trukkr کے فاؤنڈر ہیں۔

اسٹارٹ اپ نے پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر کے لیے ایک انتظامی پلیٹ فارم تیار کیا ہے، پچھلے سال اس پلیٹ فارم نے سیڈ فنڈنگ ​​( seed funding.) میں 64 لاکھ ڈالرز اکٹھے کیے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل عابد، اعزاز نیئر، اور علی رضا لنک اسٹار کے شریک بانی ہیں، انہیں فوربس کی کنزیومر ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

لنک اسٹار ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو فری لانسرز کو مفت پورٹ فولیو ویب سائٹس بنانے میں مدد کرتا ہے جنہیں جدید فنکشنلٹیز کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔

2023 میں لنک اسٹار کے بانیوں نے دبئی میں واقع ایک کیریئر مارکیٹ پلیس Oliv کو حاصل کرکے اپنے کاروبار کو بڑھایا، Oliv کمپنیوں کو طلب علموں کو ملازمت دینے میں مدد کرتا ہے۔

لنگ اسٹار کے بانی—فوٹو: فوربز
لنگ اسٹار کے بانی—فوٹو: فوربز

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024