'جراسک ورلڈ' کی تاریخی دھوم

اپ ڈیٹ 15 جون 2015
فلم سے لیا گیا ایک شاٹ—۔
فلم سے لیا گیا ایک شاٹ—۔
فلم سے لیا گیا ایک شاٹ—۔
فلم سے لیا گیا ایک شاٹ—۔

ہولی وڈ سائنس فکشن فلم 'جراسک ورلڈ' نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے اور خونخوار ڈائناسارز کی دہشت امریکی سینما گھروں سمیت دنیا بھر میں چھا گئی ہے۔

دی گارجین کے مطابق 'جراسک ورلڈ' محض 2 روز میں 52 کروڑ ڈالر سے زائد رقم کما کر تاریخ کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔

فلم کی کہانی دو جزیروں پر قائم جراسک تھیم پارک پر مبنی ہے، جس کی دوبارہ تعمیر کے دوران دیو ہیکل ڈائناسارز بے قابو ہوکر تباہی پھیلا دیتے ہیں۔

'جراسک پارک' کی ہدایات کولن ٹریوورو نے دی ہیں جبکہ معاون پروڈیوسراسٹیون اسپل برگ ہیں جو اس سے پہلے جراسک سیریز کی 4 میں سے 2 فلموں کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں کرس پریٹ، برائس ڈیلاس، ہاورڈ ، نک روبنسن اور ونسنٹ ڈی اونو فیریو شامل ہیں جبکہ بولی وڈ اداکار عرفان خان بھی جراسک ورلڈ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئے۔

فلم سے لیا گیا ایک شاٹ—۔
فلم سے لیا گیا ایک شاٹ—۔

مزید پڑھیں:'عرفان خان جراسک پارک کے مالک'

عرفان خان نے فلم میں سائمن ماسرانی کا کردار ادا کیا ہے ،جو ماسرانی کوآپریشن کے چیف ایگزیکٹیو اور جراسک پارک کے مالک ہیں۔

فلم 12 جون کو ریلیزکی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں