انڈیا کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

18 جون 2015
بنگلہ دیشی کھلاڑی انڈیا سے میچ جیتنے پر خوش ہوتے ہوئے۔ — اے ایف پی
بنگلہ دیشی کھلاڑی انڈیا سے میچ جیتنے پر خوش ہوتے ہوئے۔ — اے ایف پی

ڈھاکا: بنگلہ دیش نےون ڈے میچوں کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ انڈیا کو شکست دے کر 2017 چیمئنز ٹرافی میں کوالی فائی کرنے کے امکانات روشن کر لیے۔

جمعرات کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے ہیرو مصتفیض الرحمان تھے، جنہوں نے ڈیبیو پر پچاس رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے 79 رنز کی آسان فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

انڈین ٹیم 308 رنز کے تعاقب میں 46 ویں اوور میں 228 پر ہمت ہار بیٹھی۔ اس سے پہلے میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کے خلاف سب سے بڑا مجموعہ 307 کھڑا کیا۔

میزبان بلے بازوں میں تمیم اقبال (60)، سومیا سرکار (54) اور شکیب الحسن نمایاں (52) نمایاں تھے۔

انڈین اوپنرز نے 95 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا لیکن بعد میں آنے والے سنیئر بلے باز اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔

بنگلہ دیش اور انڈیا کے درمیان اب تک 30 ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ میزبان ٹیم نے انڈیا کے خلاف آخری کامیابی2012 کے ایشیا کپ میں حاصل کی تھی۔

اس کامیابی کے بعد بنگلہ دیش ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں ویسٹ انڈیز سے اوپر ساتویں نمبر پر آنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔ اے پی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں