انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کے ساتھ ساتھ میزبان ٹیم کے باؤلر کو دھکا دینے پر دہری تنقید کی زد میں ہیں۔

بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کو 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

308 رنز کے تعاقب میں جب ہندوستان کی چار وکٹیں 115 رنز گر چکی تھیں تو اپنے ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے مشہور مہندرا سنگھ دھونی شدید پریشان ہو گئے اور اس بات اظہار انہوں نے بنگلہ دیش کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے باؤلر مستفیزر الرحمان کے اوور میں کر دیا۔

25 ویں اوور میں پیش آنے والے اس واقعے میں دھونی نے سنگل مکمل کرتے ہوئے پیچ پر موجود نوجوان باؤلر کی طرف قدم بڑھا کر ان کو کندھے سے زور دار دھکا دیا۔

گھبرائے ہوئے مستفیز لڑکھڑا گئے اور دھکے کی شدت سے انہیں چوٹ آئی اور وہ اوور مکمل کیے بغیر ہی میدان سے چلے گئے۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد دھونی کی وکٹ گرنے پر بنگلادیشی کھلاڑیوں نے کھل کر جوش منایا۔ کرکٹ کے ناقدین 'کیپٹن کول' کی اس حرکت پر نالاں ہیں۔

آئی سی سی نے جرمانہ کر دیا

آئی سی سی نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دھونی کے ساتھ ساتھ مستفیزالرحمٰن پر بھی جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق دھونی پر میچ فیس کا 75 فیصد جب کہ مستفیز پر 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

pakistani Jun 19, 2015 08:42pm
hahahaha jes ki lathi us ki behans...