اسکائپ کا ویب ورژن بھی متعارف

19 جون 2015
اسکائپ کا ویب ورژن بھی پوری دنیا میں متعارف— اے ایف پی فائل فوٹو
اسکائپ کا ویب ورژن بھی پوری دنیا میں متعارف— اے ایف پی فائل فوٹو

مائیکروسافٹ نے اسکائپ کا ویب ورژن بھی پوری دنیا میں متعارف کرادیا ہے ۔

اس نئے فیچر کے نتیجے میں اسکائپ کے صارفین کو اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے میسنجر ڈاﺅن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے براﺅزر پر ہی اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اسکائپ فار ویب (بی ٹا) ورژن https://web.skype.com/ اب پوری دنیا کے لیے دستیاب ہے۔

اب صارفین علیحدہ سے اسکائپ میسنجر ڈاﺅن لوڈ کرنے کی بجائے ویب پر بھی اسکائپ کے ذریعے ویڈیو، آڈیو اور ٹیکسٹ چیٹ کرسکتے ہیں۔

تاہم صارفین کو کال کرنے سے پہلے ایک پلگ ان کو انسٹال کرنا ہوگا۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق " اسکائپ فار ویب ان لوگوں کے بہترین آپشن ہے جو جلد از جلد کالز یا آئی ایم ایس بڑی اسکرین پر کرنا چاہتے ہوں، یا کسی انٹرنیٹ کیفے یا ہوٹل کے کمپیوٹر کو استعمال کررہے ہوں جس میں اسکائپ میسنجر موجود نہ ہو۔

بلاگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آپ موبائل، ٹیبلیٹ، ڈیسک ٹاپ یا ٹی وی پر اسکائپ ویب ورژن استعمال کررہے ہو، آپ اپنے برائزور پر تازہ ترین چیٹ کو دیکھ کر اس پر جواب دے سکیں گے، اس سے آپ کے لیے لوگوں اور گروپس کو اسکائپ پر سرچ کرنا آسان ہوجائے گا۔

اسی طرھ کانٹیکٹس اور حالیہ بات چیت کی 2 علیحدہ فہرستوں کی بجائے ویب پر اسکائپ ٹائم لائن ویو کی شکل میں نظر آئے گا جس سے نئی بات چیت کرنا آسان ہوجائے گا۔

مائیکروسافٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس نے عربی سمیت 28 مختلف زبانوں کو اس فیچر کا حصہ بنایا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

عائشہ بخش Jun 20, 2015 04:17am
بہت اچھا کام ہے ۔ اس سے اس سوفٹ وئیر کا استعمال اور بھی آسان ہوجائے گے۔ میری معلومات میں اضافہ کے لئے ڈان کی ٹیم کا شکریہ