ہیما مالنی کار حادثے میں زخمی

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2015
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی
فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

راجستھان میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ بولی وڈ اداکارہ ہیما مالنی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ہیما مالنی کی مرسڈیز راجستھان ہائی وے 11 پر ایک گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار سالہ بچہ ہلاک جبکہ چار لوگ زخمی ہوگئے۔

حادثے میں ہیما مالنی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے کے فوری بعد ہیما مالنی اور باقی زخمیوں کو جے پور کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہیما مالنی کی حالت اب بہتر ہے البتہ باقی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں