اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے بتایا کہ رواں سال پاکستان سے کُل42000 افغان مہاجرین وطن لوٹ چکے ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے نمائندے نے جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو میں بتایا کہ 22 ہزار پناہ گزین صوبہ خیبر پختونخوا جبکہ باقی ملک کے مختلف اضلاع سے واپس گئے۔

یو این ایچ سی آر کے عہدے دار نے پاکستانی حکومت اور عوام کو چا ر دہائیوں تک دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزین آبادی کی فراخدلانہ مہمان نوازی کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اب تک سولہ لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر چکا ہے۔

2002 کے بعد سے یو این ایچ سی آر نے 38 لاکھ رجسٹرڈ افغان شہریوں کو پاکستان سے واپس جانے میں معاونت فراہم کی۔

یو این ایچ سی آر نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والوں کی مدد میں اضافہ کر یں۔

'یو این ایچ سی آر افغان پناہ گزینوں کی مرحلہ واروطن واپسی کیلئے باہمی تعاون سے بننے والے منصوبے بناتا رہے گا'۔

گزشتہ سال دسمبر آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں تیزی آگئی ہے۔

رواں سال جنوری سے مارچ تک تین سے چار ہزار پناہ گزین واپس گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں کُل تعداد 761 تھی۔

افغان باشندے سب سے زیادہ صوبہ کے پی میں پناہ لیتے ہیں، جس کے بعد آزاد جموں اور کشمیر (25 فیصد) اور پنجاب (23 فیصد)کا نمبر آتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں