افتخار چوہدری کا سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

24 جولائ 2015
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری۔ فائل فوٹو اے ایف پی
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کوئٹہ: سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے جوڈیشل کیمشن کے فیصلے کو اہم سنگ میل قرارد یتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جوڈیشل کیمشن اور آر اوز کو سرخرو کر دیا۔

پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان کے کارکنوں نے افتخار چوہدری افتخار کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جنرل الیکشن 2013 میں دھاندلی کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو خوش ایند قراردیا۔

افتخار چوہدری نے خورشید لیبر ہال کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے دھاندلی کا الزام لگایا وہ جھوٹے نکلے جبکہ جوڈیشل کمیشن اور تمام اراوز کو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا ۔

اس موقع پر سابق چیف جسٹس نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے اپنی سیاسی جماعت بنانے اور مزدورں، محنت کشوں اور ہاریوں کیلئے آواز بلند کرنے کا اعلان کیا۔

افتخارچوہدری کا کہنا تھا کہ میرا کسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں بلکہ میں بہت جلد اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کروں گا۔

سابق چیف جسٹس نے حکومت، سیاسی جماعتوں اور الیکشن کیمشن کو تجویز دی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں اصلاحات لائیں تاکہ آئندہ کوئی الزام نہ لگے۔

اس موقع پر افتخار چوہدری کے ساتھ ان کے صاحبزادے ارسلان افتخار بھی موجود تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad khan Yousafzai Jul 24, 2015 10:21pm
سابقہ چیف یہ فیصلہ غلط ھے وقت یہ ثابت کریگا کہ چودھری افتخار کا فیصلہ درست نہیں تھا ھمارے سامنے اضعر حان حمید گل اور اٰیٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر کی مثالیں موجود ھیں جنہوں نے پارٹیز بنائی لیکن بری طرح ناکام رہے چودھری افتخار کا حشر بھی یہی ھوگا
Muhammad Ayub Khan Jul 25, 2015 08:59am
@Israr Muhammad khan Yousafzai
Muhammad Ayub Khan Jul 25, 2015 09:12am
you are not needed mr iftikhar chaudhry