’مظفر علی پاکستان آئیں گے‘
30 جولائ 2015
پاکستانی اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ فلم کے ہدایت کار مظفر علی فلم کی ریلیز کے موقع پر پاکستان ضرور آئیں گے۔
ہندوستان میں اپنی دوسری فلم ’جانثار‘ کی تشہیر کے دوران انہوں نے مظفر علی کے پاکستان آنے کی تاریخ تو نہیں بتائی تاہم یہ کہا کہ وہ جلد پاکستان جائیں گے۔
1877 کے واقعات پر بنائی گئی اس فلم کی کہانی انقلابی رقص پر مبنی ہے جس میں عمران عباس سلطنت اودھ کے شہزادے کا کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم ان کی پرورش برطانیہ میں ہوتی ہے۔
مشہور فلم 'امراؤ جان ادا' بنانے والے مظفرعلی کی فلم 'جانثار' میں عمران عباس کے ساتھ پرنیہ قریشی اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔
فلم ’جانثار‘ 7 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
تبصرے (1) بند ہیں