دھونی کی پیراٹروپر بننے کی تربیت شروع

08 اگست 2015
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تربیت شروع ہو گئی ہے۔۔۔ فوٹو: بشکریہ انڈین ایکسپریس
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تربیت شروع ہو گئی ہے۔۔۔ فوٹو: بشکریہ انڈین ایکسپریس
تربیت کی تکمی کے بعد وہ 5 بار فضاء سے چھلانگ لگائیں گے... فوٹو: بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
تربیت کی تکمی کے بعد وہ 5 بار فضاء سے چھلانگ لگائیں گے... فوٹو: بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

لکھنؤ: ہندوستان کے کرکٹ کے کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی نے پیرا ٹروپر بننے (فضاء سے چھلانگ لگانے) کی تربیت لینی شروع کر دی ہے۔

دھونی 2011 سے آرمی میں اعزازی کرنل ہیں۔۔فوٹو:بشکریہ آئی بی این لائیو
دھونی 2011 سے آرمی میں اعزازی کرنل ہیں۔۔فوٹو:بشکریہ آئی بی این لائیو

خیال رہے کہ مہندر سنگھ دھونی ہندوستانی آرمی میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل ہیں جبکہ وہ کرکٹ میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی قیادت کرتے ہیں۔

مہندر سنگھ دھونی کو 106 پیرا شوٹ ریجمنٹ میں لیفٹیننٹ کرنل ہیں، انہوں نے اپنے عہدے سے انصاف کرنے کے لیے فضا سے چھلانگ لگانے کی تربیت لینے کا فیصلہ کیا۔

ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان کیپٹن باسن کمار پانڈے نے بتایا کہ ان کی دو ہفتوں کی تربیت کا آغاز ہو چکا ہے جس میں ابھی ابتدائی ٹریننگ لے رہے ہیں۔

مہندر سنگھ دھونی کی تربیت آگرہ میں ہو رہی جبکہ وہ مزید تربیت کے لیے انڈین ائر فورس پیرا ٹروپرز ٹریننگ اسکول بھی جائیں گے۔

کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیں۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ون انڈیا
کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیں۔۔۔ فوٹو: بشکریہ ون انڈیا

تربیت کی تکیمل کے بعد وہ فضاء سے 5 جمپ لگائیں گے جن کی بلندی 10ہزار فٹ سے زائد ہو گئی جبکہ ان میں ایک جمپ رات کے اندھیرے اور 4 دن میں لگائی جائیں گی۔ 5 بار کامیاب چھلانگ لگانے کے بعد ان کے سینے پر بھی دو پروں والا پراٹروپرز کا بیج لگا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دھونی پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہوں گے جو فضاء سے چھلانگ لگائیں گے البتہ ان سے قبل کرکٹر کپیل دیو اور 'شوٹر' ابھیو بندرا بھی ہندوستانی فوج میں اعزازی افسران رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دھونی کا خواب تھا کہ وہ ہندوستان کی فوج کا حصہ بنیں مگر وہ نہ بن سکے تھے البتہ کامیاب کرکٹر بننے کے بعد وہ اعزازی طور پر افسر بن گئے۔

ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی تصویر

ہندوستان کی فوج نے ان کو نومبر 2011 میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل کا عہدہ دیا تھا۔

جس وقت ان کو پیرا شوٹ ریجمنٹ میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل بنایا گیا تھا تو شدید تنقید کی گئی تھی کہ وہ تو فضاء سے جمپ کرنے کے حوالے سے کچھ جانتے ہی نہیں ہیں البتہ اب انہوں نے اس کی تربیت لینا شروع کر دی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں