• KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:41pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:56pm
  • KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:41pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:56pm

پریانکا سے مقابلہ ہے، میرا

شائع June 19, 2013

۔ — اے ایف پی فوٹو
۔ — اے ایف پی فوٹو

ممئبی:پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ سٹار پریانکا چوپڑا سے مقابلہ کرنا چاہتی ہیں۔

میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان دنوں وہ بالی وڈ فلم’’ بھڑاس‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

میرا کے مطابق، اس فلم میں ان کو کردار کے ذریعہ خود کو ابھارنے میں مدد ملے گی، وہ مقابلے پر یقین رکھتی ہیں اور بالی وڈ میں ان کا مقابلہ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ہے۔

پاکستانی فنکار نے کہا کہ ان کے نزدیک مقابلے کے ذریعہ ہی انسان خود کو منوا سکتا ہے اور وہ خود کو بہترین اداکارہ ثابت کرکے رہیں گی۔

وہ پریانکا کے ساتھ فلم میں کام بھی کرنے کی خواہاں ہیں۔

فلم ’بھڑاس ‘‘ نفسیات پرمبنی فلم ہے جس کی ہدایات اجے یادو نے دی ہیں۔ فلم 28 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024