موہالی ٹیسٹ تیسرے دن ہندوستان کی فتح پر ختم

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2015
ہندوستانی اسپنر ایشون نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: رائٹرز
ہندوستانی اسپنر ایشون نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: رائٹرز

موہالی: ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے ہی دن 108 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ موہالی میں کھیلا گیا.

اسپنرز کے لیے سازگار وکٹ پر دونوں ٹیمیں بڑا اسکور ترتیب دینے میں ناکام رہیں اور میچ تیسرے روز ہی نیتجہ خیز ثابت ہوگیا۔

ہندوستان کی ٹیم نے دوسرے روز کے اسکور دو وکٹوں پر 125 رنز سے اپنی اننگز شروع کی تو انھیں جنوبی افریقہ پر مجموعی طور پر 142 رنز کی برتری حاصل تھی لیکن عمران طاہر کی عمدہ بائولنگ کی بدولت ہندوستانی ٹیم 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی.

شتیشور پجارا، مرلی وجے اور کپتان ویرات کوہلی نمایاں بلے باز رہے اور تیننوں نے بالترتیب 77، 47 اور 29 رنز کی اننگ کھیلی.

جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر اور ہارمر نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ فلینڈر اور وین زیل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

فاسٹ بائولر ڈیل اسٹین انجری کے باعث بائولنگ کے لیے میدان میں نہیں آسکے۔

پہلی اننگ میں ہندوستانی برتری کے سبب جنوبی افریقہ کو میچ میں فتح کیلئے 217 رنز کا ہدف ملا.

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: ہندوستانی ٹیم 201 رنز پر آؤٹ

217 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 109 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، وین زیل 36، ایلگر 16 اور ہارمر کے 11 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہیں کرپایا۔

ہندوستان کے آل رائونڈر رویندر جڈیجا نے پانچ، ایشون نے تین ، مشرا اور ورون ارون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسے قبل میچ کے آغاز پر ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 184 رنز بناسکی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں