اسلام آباد: پیرس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان مختصر ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے مشیر برائے قومی سلامتی نے اتوار کو سیکریٹری خارجہ کے ہمراہ بینکاک میں ملاقات کی۔

خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہونے والی ملاقات میں امن، سیکیورٹی، دہشت گردی اور کشمیر سمیت تمام دیرینہ مسائل پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں آئندہ بھی تعمیری بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستانی قیادت کی نئی دہلی میں کشمیر ی حریت رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ڈیڈ لاک کی وجہ سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان سلامتی مشیر کی سطح پر24-23 اگست کو شیڈول مذاکرات منسوخ کردیے گئے تھے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں