عراق میں 43 برس بعد مقابلہ حسن

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2015

عراق میں 1972 کے بعد حسن کی رعنائیاں اس وقت بکھریں، جب 43 سال بعد مقابلہ حسن کا انعقاد ہوا۔

مقابلے کے آخری مرحلے میں 8 حسیناؤں کو منتخب کیا گیا جس میں لڑکیوں کی خوبصورتی ہی نہیں بلکہ ان کی ذہانت کا بھی امتحان لیا گیا۔

تمام حسیناؤں کو مات دیتے ہوئے عراقی شہر کرکوک سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ شیما عبد الرحمان نے خوبصورت ترین خاتون کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

شیما کا کہنا تھا کہ اس مقابلے نے ہر چہرے پر خوشی کے رنگ بکھیر دیے ہیں۔

شیما آئندہ سال عالمی مقابلہ حسن میں عراق کی نمائندگی کریں گی۔

— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز