کرک میں ٹریفک حادثہ، 12 باراتی ہلاک

اپ ڈیٹ 03 جنوری 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

پشاور: انڈس ہائی وے پر ایک مسافر وین میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے چار خواتین اور دو بچوں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

کرک کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد جاوید خان نے بتایا کہ بدقسمت وین اتوار کے روز باراتیوں کو پشاور سے ڈیرہ غازی خان لے جا رہی تھی ، جب کرک کے قریب ہائی وے پر یہ واقعہ پیش آیا۔

دھماکے کے بعد وین نے آگ پکڑ لی جس کی وجہ سے مسافر بڑے پیمانے پر جلھس گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ہلاک و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں