لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، یوحنا آباد میں پیر کو زہریلی شراب پینے سے 12 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں بعد ازاں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے پولیس کارروائی سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ 2014 میں عید الاضحیٰ پر کراچی کے مختلف علاقوں میں کچی شراب 32 افراد کی موت کا باعث بنی تھی جبکہ متعدد افراد دیکھنے، سننے اور بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھے تھے۔

2014 میں ہی حیدرآباد اور ٹنڈوالٰہ یار میں زہریلی شراب پینے سے 30 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اس کے علاوہ 2013 میں عید الفطر کے موقع پر 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2011 میں کراچی میں 18 سے زائد افراد کی جان شراب نے لے لی تھی اور پھر اسی سال مزید پانچ دیگر افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

ملتان میں 2007 کو رمضان المبارک کے دوران کچی شراب 80 سے زائد زندگیاں نگل گئی تھی جبکہ 2009 میں 40 سے زائد افراد شراب کی بھینٹ چڑھ گئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں