یو اے ای کی نئی وزارت خوشی، رواداری

09 فروری 2016
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد رشید المختوم—اے ایف پی فائل۔
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد رشید المختوم—اے ایف پی فائل۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے خوشی کا عہدہ تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد رشید المختوم نے کہا کہ یہ وزیر سماجی بہبود اور لوگوں میں اطمینان پیدا کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

اس کے علاوہ وزیر مملکت برائے رواداری کا عہدہ بھی حال ہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔

شیخ محمد نے کہا کہ متعدد وزارتوں کو ضم کردیا جائے گا جبکہ انہوں نے حکومتی سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کا بھی اعلان کیا۔

'ہمیں ایک جوان اور لچکدار حکومت کی ضرورت ہے۔ ہمیں زیادہ وزارتوں کی نہیں ایسے وزراء کی ضرورت ہے جو تبدیلی کے ساتھ خود کو ڈھال سکیں۔'

اس کے علاوہ وزیراعظم نے یو اے ای یوتھ کونسل کا بھی اعلان کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

badtameez Feb 10, 2016 03:04am
yani waziri samaji bahbood o rawadariy