فلپائن کا ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول

13 فروری 2016

فلپائن میں 20واں انٹرنیشنل ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول بھر پورانداز سے منقعد کیا گیا۔

اس میلے کے دوران سیکڑوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے نظر آئے۔

ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول میں تقریباً 12 دوسرے ممالک نے بھی حصہ لیا جن میں ریاست امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، سویڈن، جاپان، تھائی لینڈ، ڈومینیکن ریپبلک، سلوواکیہ، نیدرلینڈ، آئر لینڈ وغیرہ شامل ہیں۔

فیسٹیول میں جہاں درجنوں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجایا وہیں دوسری جانب ہزاروں سیاحوں کی آمد نے بھی رونقیں بڑھا دیں۔

ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کا آغاز سال 1994 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک میں ہاٹ ائیر بلون کو سپورٹس کا حصہ بنانا تھا۔

چار روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کا شمار فلپائن کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹس میں کیا جاتا ہے۔

اس میلے کو ہر سال کے شروع میں منایا جاتا ہے جس میں سیاح بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول میں تقریباً 12 دوسرے ممالک نے بھی حصہ لیا — فوٹو / اے پی
ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول میں تقریباً 12 دوسرے ممالک نے بھی حصہ لیا — فوٹو / اے پی
فلپائن کا ایک فوجی بینڈ کارٹون کی شکل کے غبارے کے آگے بینڈ بجا رہا ہے — فوٹو/ اے پی
فلپائن کا ایک فوجی بینڈ کارٹون کی شکل کے غبارے کے آگے بینڈ بجا رہا ہے — فوٹو/ اے پی
اس میلے کو ہر سال کے آغاز میں منایا جاتا ہے— فوٹو/ اے پی
اس میلے کو ہر سال کے آغاز میں منایا جاتا ہے— فوٹو/ اے پی
سیکڑوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے نظر آئے — فوٹو/ اے پی
سیکڑوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے نظر آئے — فوٹو/ اے پی
سیاحوں نے ان منفرد اور دلکش غباروں کے سامنے سیلفیاں لیں — فوٹو/ اے پی
سیاحوں نے ان منفرد اور دلکش غباروں کے سامنے سیلفیاں لیں — فوٹو/ اے پی
رنگ برنگے مختلف شکلوں کے غبارے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے — فوٹو/ اے پی
رنگ برنگے مختلف شکلوں کے غبارے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے — فوٹو/ اے پی
فیسٹیول میں درجنوں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجایا — فوٹو/ اے پی
فیسٹیول میں درجنوں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجایا — فوٹو/ اے پی
اس فیسٹیول کا شمار فلپائن کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹس میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ اے پی
اس فیسٹیول کا شمار فلپائن کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹس میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ اے پی