بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے لاتعداد مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے ہیں لیکن ان کا ایک ایسا خوش نصیب فین بھی ہے جسے شاہ رخ نے اپنے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کردی۔

شاہ رخ کے ایک مداح نے ان کی آنے والی فلم ’فین‘ کا ٹریلر دیکھ کر ایک نیا ٹریلر بنا ڈالا جس میں اداکار نے 'فین' کی جگہ خود کو 'فٹ' کردیا۔

شیوام نامی اس نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ٹریلر پوسٹ کیا اور لکھا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ پر یہ ٹریلر بنایا ہے اور انہیں امید ہے کہ شاہ رخ خان اسے دیکھیں گے۔

ٹریلر میں شامل مختلف ایفیکٹس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شیوام کا کہنا تھا کہ ’ میں نے یہ کام شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلیز کی وجہ سے سیکھا ہے‘۔

مزید پڑھیں: سلمان بھی شاہ رخ خان کے ’فین‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ نے نہ صرف اس ٹریلر کو دیکھا بلکہ اسے بے حد پسند بھی کیا اور اپنے اس مداح کو اپنی کمپنی میں کام کرنے کی پیشکش بھی کردی۔

سوشل میڈیا پر سرگرم اداکار شاہ رخ خان اپنے مداحوں سے قریب رہنے کا کوئی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور ان کے مداح ان کے لیے اتنے خاص ہیں کہ وہ ان کے لیے ہی فلم ’فین‘ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کا مقبول کردار فلم ’فین‘ میں بھی شامل؟

’فین‘ کی کہانی دہلی کے ایک لڑکے گورو کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو سپر اسٹار آریان کھنہ کا مداح ہوتا ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان ڈبل کردار کرتے نظر آئیں گے۔

ادیتیہ چوپڑا کی پروڈکشن اور منیش شرما کی ہدایت میں بننے والی فلم ’فین‘ رواں سال 15 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں