روزانہ اخروٹ کھانا فائدہ مند

05 اپريل 2016
یہ بات اسپین اور امریکا کے طبی ماہرین کی ایک مشترکہ طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
یہ بات اسپین اور امریکا کے طبی ماہرین کی ایک مشترکہ طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

روزانہ اخروٹ کھانے کی عادت بڑھاپے سے منسلک عام طبی مسائل جیسے ہائی بلڈ کولیسٹرول لیول سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

یہ بات اسپین اور امریکا کے طبی ماہرین کی ایک مشترکہ طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

بارسلونا کے ہاسپٹل کلینک اور امریکا کی لوما لنڈا یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے کی عادت سے جسم میں خراب سمجھے جانے والے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران 707 صحت مند افراد کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا جس میں سے ایک کو روزانہ اخروٹ دیئے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو اس میوے سے دور رکھا گیا۔

ایک سال بعد معلوم ہوا کہ اخروٹ میں شامل صحت بخش چربی اور دیگر اجزاءموٹاپے کو دور رکھنے کے ساتھ بلڈ کولیسٹرول لیول کی سطح کم کرتے ہیں جو کہ صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

محققین کو توقع ہے کہ وہ جلد اخروٹ کے دیگر عمر کے افراد میں بیماریوں کے حوالے سے بھی فائدے کی تصدیق کرسکیں گے۔

اس حوالے سے مزید تحقیق پر مبنی رپورٹ کو جلد ایک کانفرنس کے دوران پیش کیا جائے گا۔

اس سے پہلے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اخروٹ خون کی شریانوں سے متعلق امراض کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اخروٹ کو کھانے سے کولیسٹرول ، گلیسرول، ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور اے پی او بی کی سطح میں کمی آتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اخروٹ کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد یں دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرے میں کمی لانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی تھی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmaq Apr 06, 2016 08:31am
also know that these should be of new season. old ones develop aflotoxin-- a cause of cancer