’تب پیدا کیوں نہیں ہوا جب مدھوبالا موجود تھیں‘

اپ ڈیٹ 15 جون 2016
بولی وڈ اداکار رشی کپور — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکار رشی کپور — فوٹو/ فائل

ممبئی: بولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی بہت سی خواہشات میں سے ایک یہ بھی تھی کہ وہ اپنے وقت کی کامیاب اور خوبصورت اداکارہ مدھوبالا کے ساتھ کام کریں، لیکن ان کی یہ خواہش ادھوری رہ گئی۔

63 سالہ رشی کپور کے مطابق ان کی خواہش تھی کہ وہ مدھو بالا کے ساتھ ایک رومانوی گانے میں کام کرتے۔

رشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مدھو بالا کی فلم ’مغل اعظم‘ سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، ’میں تب پیدا کیوں نہیں ہوا جب مدھوبالا موجود تھیں؟ میری خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ ایک رومانوی گانا کرسکوں‘۔

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں مدھوبالا کی خوبصورتی کو بھی سراہا۔

ایک اور پیغام میں رشی کپور نے مدھوبالا سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

مدھو بالا ہندی سنیما کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک تھیں جنہوں نے ’مغل اعظم‘، ’چلتی کا نام گاڑی‘ اور ’برسات کی رات‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

مدھوبالا کا انتقال طویل علالت کے بعد 1969 میں 36 سال کی عمر میں ہوا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں