بولی وڈ کے نئے ابھرتے اداکار ٹائیگر شروف کی نئی فلم ’اے فلائنگ جٹ‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جسے دیکھ کر ہمیں کمانڈر سیف گارڈ کی یاد آگئی۔

اس فلم میں ٹائیگر ایک سپرمین کا کردار کرتے نظر آئیں گے جنہوں نے فلم میں تقریباً ہر کرتب خود ہی شوٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ بولی وڈ میں سپر ہیروز پر مبنی بہت کم ہی فلمیں ہیں جن میں کرش، را ون وغیرہ شامل ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ٹائیگر کے ہمراہ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔

ریمو ڈی سوزا کی ہدایت میں بننے والی فلم رواں سال 25 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں