نئی دہلی: ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان کو 'جہنم' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'پاکستان جانا جہنم میں جانے کے برابر ہے'۔

ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے، 15 اگست کو یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان مخالف بیانات دیے اور اب وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی بول پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان،گلگت اورآزاد کشمیر کے لوگوں نے ہماراشکریہ ادا کیا، مودی

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے علاقے ریواڑی میں پارٹی کے جلسے سے خطاب میں وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ 'انڈین فوجیوں نے پانچ دہشتگردوں کو واپس بھیجا، پاکستان جانا اور جہنم میں جانا ایک ہی بات ہے'۔

منوہر پاریکر کا اشارہ ان مسلح افراد کی جانب تھا جنہیں گزشتہ روز انڈین فوج نے مبینہ طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'پاکستان دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی پالیسی کا خمیازہ آج خود ہی بھگت رہا ہے۔'

واضح رہے کہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی کشمیر کے مسئلے پر ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت دے رکھی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کے نام خط اسلام آباد میں انڈین ہائی کمشنر کو دیا تھا۔

ارون جیٹلی بھی پاکستان نہیں آئیں گے

ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے 25 اور 26 اگست 2016 کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزرائے خزانہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

اخبار ہندوستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ وزیر خزانہ پاکستان میں ہونے والی سارک وزرائے خزانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کی جگہ اقتصادی امور کے سیکریٹری شکتی کانتا داس ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ہندوستانی فورسزکی فائرنگ،مزید 4 کشمیری ہلاک

اخبار کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے جس کے بعد باضابطہ طور پر اس بات کا اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اگست کے شروع میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے شرکت کی تھی۔

کشمیر میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی انڈین فورسز کے ہاتھوں ہلاک کے بعد سے کرفیو نافذ ہے اور اب تک فورسز کی فائرنگ سے 70 سے زائد کشمیری ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان نے کشمیر میں جاری مظالم پر شدید احتجاج کیا تھا اور یوم سیاہ بھی منایا تھا، اس واقعے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔


ضرور پڑھیں

تبصرے (4) بند ہیں

ahmakadami Aug 16, 2016 10:42pm
idher naa aao yehi behter hey kashmir chaley jao or protestwalon key saath shamil ho jao azadi march karo plebiscite key liye
yusuf Aug 16, 2016 11:03pm
Yes Pakistan is a hell for Indian army......
Muhammad kashif munir bhatti Aug 16, 2016 11:15pm
Is india like a Switzerland ? No toilet issues, Everyone has a toilet at home ! No racism ! No Muslim Hindu Issue ! What a cow mind country
Arslan Aug 17, 2016 01:23am
All the more reason for you to visit PK, will give you some practice for the real thing because of your activities