پاک-انگلینڈ کرکٹ ٹیمیں ٹرینٹ برج کی مہمان

30 اگست 2016

نوٹنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں تیسرے میچ میں ٹرینٹ برج میں 30 اگست کو مدمقابل ہوں گی جس کے لیے دونوں ٹیموں نے ہیڈکوچ، فیلڈنگ کوچ اور ٹیم انتظامیہ کے ساتھ پریکٹس کی۔

انگلینڈ نے اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرکے آئی سی سی کی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن بہتر بنانی ہے اور ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست رسائی کے لیے سرفہرست 7 ٹیموں میں شامل ہونا ضروری ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کا انعقاد انگلینڈ میں ہوگا جس میں میزبان انگلینڈ کے علاوہ درجہ بندی میں شامل سرفہرست 7 ٹیمیں براہ راست شرکت کریں گی جبکہ دیگر دوٹیموں کے لیے 2018 میں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا۔

پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل آئرلینڈ کے خلاف ایک میچ میں بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتربنانے پر زور دیا ہے—فوٹو: رائٹرز

اظہرعلی نے پہلے ون ڈے میں 82 رنز بنائے تھے—فوٹو: رائٹرز

عمرگل کو طویل عرصے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا—فوٹو: رائٹرز

سرفراز احمد لارڈز میں ون ڈے سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے بلے باز ہیں—فوٹو: رائٹرز

پاکستان کی ٹیم میں حسن علی سمیت اکثر نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے—فوٹو: رائٹرز

محمد عامر نےجیسن روئے کو دوسرے میچ میں کلین بولڈ کیا تھا—فوٹو: رائٹرز

عمرگل کو محمدعرفان پر ترجیح دیتے ہوئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا—فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس اور دیگر انتظامی اہلکار پریکٹس کے دوران ٹرینٹ برج میں موجود تھے—فوٹو: رائٹرز

جوروٹ نے دوسرے ون ڈے میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جتوادیا—فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو باؤلنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے—فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کے کپتان اور بین اسٹوکس نے پریکٹس سیشن میں فٹ بال کھیلی—فوٹو: رائٹرز

لیام پلنکٹ کو انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ ٹیسٹ کا حصہ نہیں تھے—فوٹو: رائٹرز