انسٹاگرام نے گزشتہ روز اپنی ایپ میں فوٹوز اور ویڈیوز میں زوم کرنے کے فیچر کو متعارف کرایا ہے۔

ابھی یہ فیچر آئی فون تک ہی محدود ہے تاہم آئندہ چند ہفتوں میں اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے گا اور یقیناً یہ لوگوں کو پسند بھی آئے گا جیسا کہ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

تاہم اس ایپ کے سادہ انٹرفیس میں کئی ایسے فیچرز چھپے ہوئے ہیں جو اس کے استعمال کا تجربہ زیادہ بہتر بنا دیتے ہیں۔

کیا آپ ان خفیہ فیچرز سے واقف ہیں؟

فوٹو فلٹرز کو چھپانا

فوٹو فلٹرز نے ہی انسٹاگرام کو مقبول بنایا ہے مگر کیمرے کا معیار بہتر ہونے کے باعث صارفین اب ان کا بہت زیادہ استعمال نہیں کرتے، تو اگر آپ کو بھی فلٹرز کا استعمال پسند نہیں تو کسی فوٹو کے ایڈٹ آپشن میں جاکر فلٹرز ٹیب 'manage ' پر کلک کرکے ان فلٹرز کے سامنے سے چیک ہٹا دیں جو آپ استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

جانیں کہ دوست کیا پسند کررہے ہیں

کیا آپ کبھی سوچتے ہیں کہ انسٹاگرام پر جن لوگوں کو آپ فالو کررہے ہیں وہ کس قسم کی تصاویر کو پسند کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو انسٹاگرام میں اس کو جاننے کے لیے فیچر موجود ہے، آپ ایکٹیویٹی ٹیب پر جائیں اور وہاں ' following ' پر کلک کریں اور سب جان لیں۔

ماضی میں لائیک کی گئی فوٹوز دیکھیں

کسی فوٹو کو سرچ کرنا کافی وقت طلب کام ہوتا ہے، خاص طور پر جب آپ جانتے ہوں کہ آپ اپنی فیڈ پر اسے کبھی لائیک کرچکے ہیں، انسٹاگرام نے اس کے لیے ' Photos You've Liked ' کا فیچر رکھا ہے جو کہ سیٹنگز میں موجود ہے جس کے لیے پروفائل پیج کے اوپر دائیں جانب کلک کرنا ہوتا ہے۔

فیورٹ اکاﺅنٹس کی پوسٹ کے نوٹیفکیشن

اگر تو آپ کسی خاص اکاﺅنٹ کی تصاویر پسند کرتے ہیں اور بار بار اس پر جانا اچھا نہیں لگتا تو اپنی مطلوبہ انسٹاگرام پروفائل پر جائیں اور وہاں دائیں جانب موجود تھری ڈاٹس پر کلک کرکے ' Turn on Post Notifications ' کو سلیکٹ کرلیں۔

ڈائریکٹ میسجنگ

انسٹاگرام ڈائریکٹ اس سوشل نیٹ ورک پر نجی پیغامات کے لیے دیا گیا ہے مگر بہت کم لوگ ہی اسے استعمال کرتے ہیں، یعنی پچاس کروڑ ماہانہ صارفین میں سے صرف 8 سے دس کروڑ۔ ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے آپ کسی بھی فرد کو ایک پبلک پوسٹ کے فلٹرز وغیرہ بھیجنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

کسی کو جانے بغیر تصاویر بھیجنا

کسی دوست کی تصویر پسند آگئی ہے اور اسے کسی فرد کو بھیجنا چاہتے ہیں مگر یہ بھی خواہش ہے کہ دوست کو معلوم نہ ہو تو لائیک اور کمنٹ بٹن کے ساتھ بنے ایرو پر کلک کرکے مطلوبہ شخص کا نام لکھیں اور سینڈ کردیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں