اوم پوری اور فہد مصطفیٰ کا دلچسپ ڈانس

01 ستمبر 2016
فہد مصطفیٰ اور اوم پوری—۔فوٹو/ بشکریہ فہد مصطفیٰ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فہد مصطفیٰ اور اوم پوری—۔فوٹو/ بشکریہ فہد مصطفیٰ انسٹاگرام اکاؤنٹ

ایک طرف جہاں متعدد پاکستانی ستارے بولی وڈ میں اپنی قسمت آزمانے میں مصروف ہیں وہیں بولی وڈ کے معروف اداکار اوم پوری ہندوستان کے بجائے پاکستان میں اپنے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ بہترین وقت گزار رہے ہیں۔

اوم پوری پہلی مرتبہ پاکستانی فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے اور بقیہ کاسٹ کے ساتھ فلم کی پروموشنز کے دوران انھیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بولی وڈ اداکار کو فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی کافی مزہ آیا ہوگا۔

فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: اوم پوری فلم کی تشہیرکیلئے پاکستان آئیں گے،ہدایتکار

حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اوم پوری کے ساتھ ’ایکٹر ان لا‘ کے ٹائٹل سانگ پر رقص کرتے نظر آئے۔

First ever Dubsmash of #ActorInLaw #FahadMustafa #OmPuri #Dubsmash #ActorInLaw

A video posted by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) on

فہد کا اس ویڈیو کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ فلم کی پہلی ڈب میش ویڈیو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایکٹر ان لا‘ کا مائیکل جیکسن سے کیا تعلق؟

واضح رہے کہ ’ایکٹر ان لا‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو وکیل کے بجائے اداکار بننے کی خواہش رکھتا ہے تاہم اس کے والد اسے وکیل بننے پر مجبور کرتے ہیں۔

نبیل قریشی کی ہدایات میں بننے والی فلم رواں سال عید الضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Kaiser Raja Sep 02, 2016 03:04am
I modtly try to read Dawn news whenever I want to get an unbiased & authentic information. I gives me a feeling that I am getting 100% pure pakistani information. And when I saw on few other Pakistani news channels sites one thing is becoming so common that they either intentionally or I don't know why promot indian movies, actors and even the ones who are not read in their own country.... "X actresses ko abb pehchana mushkil hai ... etc. I request dawn to tell the new generation about our old actors also. I will be their re-recognition, I think thats what actors want. Thanks