ویتنام میں سیلاب سے 11 افراد ہلاک

15 اکتوبر 2016

ہونائی: ویتنام کے وسطی علاقوں میں سیلاب سے کم سے کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

ویتنام کی حکومت نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پولیس اور فوج کی مدد سے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش کریں۔

ویتنام کے سرکاری میڈیا کے مطابق سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک جبکہ 27000 سے زائد مکانات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

ویتنام کے وسبطی علاقوں میں آنے والے سیلاب سے 27000 مکانات متاثر ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

ویتنام کے وسطی علاقوں میں آنے والے سیلاب کے باعث متعدد سرکاری عمارتیں بھی متاثر ہوئیں — فوٹو: اے ایف پی

ویتنام میں سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ویتنام کے گاؤں میں ایک شخص اپنے خاندان کو سیلاب سے بچانے کیلئے کشتی پر منتقل کرتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

ویتنام میں سیلاب سے 11 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے — فوٹو: رائٹرز

سیلاب متاثرہ افراد کو کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی