اسٹخوسکی نے سخت مقابلے کے بعد فیڈرر کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔، رائٹرز فوٹو۔۔۔۔

لندن : ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منز سنگل کے دوسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپیئن روجر فیڈرر کا مقابلہ سرگئی اسٹخوسکی سے ہوا جس میں اسٹخوسکی نے سخت مقابلے کے بعد فیڈرر کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

 جبکہ ویمنز سنگل میں ماریہ شراپوا بھی شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

 برطانیہ کے اینڈی مرے نے مینز سنگل کے دوسرے راؤنڈ میں تائیوان کے ین لی سن کو چھ تین، چھ تین اور سات پانچ سے شکست دی۔

 دوسری جانب وومنز سنگل کے دوسرے راؤنڈ میں مچل لارچر ڈی بریٹو نے تھرڈ سیڈ ماریہ شراپوا کو تین چھ اور چار چھ کے اسکور سے شکست دی۔

 جموریہ چیک کی پیٹرا سیٹکوسکا نے ڈینمارک سے تعلق رکھنے والی کیرولین ووزنیٹسکی کو چھ دو، چھ دو سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

 وکٹوریہ ازارینکا اور جوولفرائیڈ سونگا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔

تبصرے (0) بند ہیں