ناممکن مقامات پر تعمیر ہونے والے 13 گھر

ناممکن مقامات پر تعمیر ہونے والے 13 گھر

ویب ڈیسک



اپنے گھر کی خواہش تو ہر ایک کو ہوتی ہے مگر کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جنھیں شہری یا نیم شہری طرز زندگی پسند نہیں ہوتا۔

ایسے افراد دیگر افراد سے جس حد تک ممکن ہو دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مگر بہت کم افراد ایسے ہوتے ہیں جو اپنے گھر کی تعمیر کے حوالے سے ایسی جگہوں کا انتخاب کرلیتے ہیں جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

امریکا-کینیڈا بارڈر

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر تھاﺅزنڈ آئی لینڈز کے نام سے جگہ مشہور ہے جہاں ایک ایک کمرے کے گھر دریائے سینٹ لارنس پر تعمیر کیے گئے ہیں، جن میں سے ایک کا نظارہ آپ اوپر کرہی لیں گے۔

ایلیڈے آئی لینڈ، آئس لینڈ

فوٹو بشکریہ پنٹرسٹ
فوٹو بشکریہ پنٹرسٹ

تین سو سال قبل آئس لینڈ کے اس دور دراز جزیرے میں پانچ خاندانوں نے رہائش کا فیصلہ کیا، یہ تیرتی ہوئی چٹان ہی الگ تھلگ نہیں بلکہ وہاں رہنے والے افراد نے اس کے ارگرد باڑیں بھی لگا رکھی ہیں۔

وارسا، پولینڈ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ویسے یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یہ دنیا کا سب سے پتلا گھر ہے جو پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں تعمیر کیا گیا ہے، جسے کیرٹ ہاﺅس کہا جاتا ہے، جو کہ دو عمارات کے درمیان واقع ہے جبکہ اس کی چوڑائی محض 36 انچ ہے۔

اوپل مائننگ ٹاﺅن، آسٹریلیا

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

کچھ لوگوں نے تو زمین کے اندر بھی گھر بنا رکھے ہیں، جن میں سے ایک آسٹریلیا کا ایک اوپل مائننگ ٹاﺅن بھی ہے جہاں 80 فیصد افراد نے زیرزمین گھر بنا رکھے ہیں تاکہ اوپر موجود 120 ڈگری درجہ حرارت سے بچ سکیں، یہاں ان لوگوں کو رہتے ہوئے سو سال سے بھی زائد عرصہ ہوچکا ہے۔

شمالی برطانیہ

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کچھ لوگوں نے تو زمین اور آسمان کے درمیان یعنی درختوں پر گھر بنالیے ہیں، جیسے شمالی برطانیہ پر بنے یہ ٹری ہاﺅسز جو کہ تاریخی طور پر احتجاج کے لیے تعمیر کیے گئے تھے۔

وسلر، کینیڈا

فوٹو بشکریہ جوئیل ایلن
فوٹو بشکریہ جوئیل ایلن

سافٹ ویئر ڈیویلپر جوئیل ایلن نے کینیڈا کے اس علاقے میں ٹری ہاﺅس کا اپنا ڈیزائن بنایا جو کہ زیادہ پالشڈ اور جدید ہے۔

ہینگ یانگ، چین

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

چین میں کاروباری عمارات کے اوپر بھی گھروں کی تعمیر ہوجاتی ہے، جس کی مثال ہینگ ہانگ کے ایک مقامی شاپنگ سینٹر کے اوپر غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے یہ 25 گھر ہیں، جہاں اس شاپنگ سینٹر میں کام کرنے والے افراد مقیم ہیں۔

بھوٹان

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پارو ٹکٹسینگ نامی یہ سرائے بھوٹان کی وادی پارو کی چٹانوں پر بنی ہوئی ہے، یہ عمارت 17 ویں صدی سے زیراستعمال ہے جہاں بھکشو قیام کرتے ہیں اور برسوں تک وہیں رہتے ہیں، اس دوران وہ کبھی نیچے وادی میں نہیں جاتے۔

یونان

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اس سے بھی زیادہ رسائی سے دور اور مشکل راستے والا گھر یونان میں واقع ہے جسے میٹی اورا کے نام سے جانا جاتا ہے، جو کہ ایک چٹان کی چوٹی پر واقع ہے اور اسے یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کر رکھا ہے۔

زمرٹ، سوئٹزرلینڈ

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

سطح سمندر سے سب سے زیادہ بلندی پر واقع گھر ممکنہ طور پر سولوے ہٹ ہے، جو کہ سوئٹزرلینڈ کے علاقے زمرٹ میں 13 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر واقع ہے، یہ یہاں آنے والے ہائیکرز کے لیے آرام گاہ کا کام کرتا ہے۔

چین کا نیل ہاﺅس

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کچھ گھر ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر سمجھ نہیں آتا کہ آخر یہ تعمیر کیسے کیے گئے، جیسے چین کا یہ نیل ہاﺅس جو کہ ترقیاتی کاموں کے دوران مالک کی جانب سے گرانے کی اجازت نہ ملنے پر انوکھے انداز سے ابھر کر سامنے آیا۔

ترکی

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

یہ رجحان دنیا کے کچھ اور علاقوں میں بھی ہے، جیسے ترکی کا یہ 'لون ہاﺅس'، جو کہ ایسے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس نے اسے گرائے جانے کے خلاف جدوجہد کی، تاہم آخر میں انہیں جانا ہی پڑا۔

سربیا

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

سربیا کے قصبے بجینا باستا کے قریب یہ گھر 1968 سے دریائے درینا کے درمیان اس چٹان کے کونے پر ٹکا ہوا لوگوں کو حیران ہونے پر مجبور کررہا ہے۔