ڈیل اسٹین چھ ماہ کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے باہر

04 نومبر 2016
ڈیل اسٹین پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد میدان سے باہر جا رہے ہیں۔ فوٹو اے پی
ڈیل اسٹین پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد میدان سے باہر جا رہے ہیں۔ فوٹو اے پی

جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہو کر چھ ماہ کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہو گئے ہیں۔

پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن لنچ سے قبل اپنا 13واں اوور کرانے والے اسٹین کو کندھے میں تکلیف محسوس ہوئی اور وہ گراؤنڈ سے فوری طور پر باہر چکے گئے جہاں سے انہیں اسکین کرانے کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی اسکین سے کندھے کی ہڈی میں نئے فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسٹین میچ میں مزید کوئی حصہ نہیں لیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو بیٹنگ کر سکتے ہیں جبکہ وہ بقیہ سیریز سے بھی باہر ہو چکے ہیں اور جنوبی افریقہ واپس لوٹ کر کندھے کے ماہر سے رابطہ کریں گے جو انہیں مناسب مشورے نوازے گا۔

33 سالہ فاسٹ باؤلر کو ممکنہ طور پر سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور تاحال ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایک سل قبل انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران اسٹین کا یہی کندھا ٹوٹ گیا تھا۔

جنوبی افریقی ٹیم کیلئے اہم دورے پر اپنے سب سے اہم اور تیز باؤلر سے مھروم ہونا بڑا دھچکا ہے جسے ابھی دورہ آسٹریلیا پر مزید دو ٹیسٹ کھیلے گی۔

اسٹین کی غیر موجودگی میں بقیہ باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 244 رنز پر میزبان ٹیم کو ٹھکانے لگا دیا اور دوسرے کے اختتام تک وہ 102 رنز ی مجموعی برتری حاصل کر چکے ہیں۔

تاہم جنوبی افریقہ کو اسٹین کی سب سے زیادہ کمی پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں محسوس ہو گی کیونکہ دوسری اننگز میں انہیں نووارد کیشپ مہاراج سمیت صرف تین باؤلرز کا ساتھ میسر ہو گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں