کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ کسی تصویر کو دیکھنے کے کچھ سیکنڈ یا منٹ بعد احساس ہوتا ہے کہ آپ کیا دیکھ رہے ہیں۔

پہلی نظر میں کچھ سمجھ نہیں آتا یا دیکھنے سے قاصر رہتے ہیں اور پھر اچانک ذہن کو حقیقت معلوم ہوتی ہے اور وہ حیران رہ جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اوپر موجود تصویر کے ساتھ بھی ہوا جو گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوکر وائرل ہوگئی ہے۔

ویسے بظاہر تو یہ تصویر کسی خاتون کی ہے جو اپنے ناخنوں اور ہاتھ کی نمائش کررہی ہے مگر اس میں کچھ کمی بھی ہے۔

اسے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے لوگ بھی اس کی دیوانگی کے شکار ہوگئے ہیں۔

ذرا غور سے دیکھیں آپ کو تصویر میں کیا گڑبڑ نظر آتی ہے؟

فوٹو بشکریہ  LAROSE419 ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ LAROSE419 ٹوئٹر اکاؤنٹ

جی ہاں اس ہاتھ میں انگوٹھے کے ساتھ صرف تین انگلیاں ہیں اور چوتھی انگلی نجانے کہاں غائب ہے کیونکہ اس کے کٹنے کے آثار بھی نظر نہیں آتے۔

مگر یہی تو آنکھوں کو دیئے جانے والا دھوکا ہے اور اس خاتون نے ناخنوں کی مدد سے اپنی شہادت کی انگلی کو بہت خوبصورتی سے چھپالیا۔

اب متعدد صارفین بھی اس کی نقل کرتے ہوئے اسی انداز کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں