ڈبلیو ڈبلیو ای جان سینا سے تنگ؟

09 دسمبر 2016
جان سینا — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
جان سینا — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

جان سینا اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے چند مقبول ترین اسٹارز میں سے ایک ہیں اور وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس کمپنی کا چہرہ سمجھے جاتے رہے ہیں تاہم اب لگتا ہے کہ ان دونوں کا راستہ الگ ہونے والا ہے۔

جان سینا اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ ہولی وڈ میں ملنے والی فلمیں اور انجریاں ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے جان سینا کو اپنی کمپنی کے لیے بہت زیادہ اشتراک کرنے پر رنگ سے دور رہنے کی اجازت دی تھی مگر اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ یہ مقبول ترین ریسلر اب طویل عرصے کے لیے ایکشن سے دور رہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس سے پریشان ہوکر اس لیجنڈ ریسلر کی جگہ دیگر ریسلرز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنی مقبولیت کی بناءپر جان سینا لگتا ہے کہ جلد ہولی وڈ کے سپراسٹار بن جائیں گے اور دی راک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ جان سینا اگلے سال بھی کافی عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور رہیں گے اور اس سے تنگ آکر اس ریسلنگ کمپنی نے انہیں خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یا یوں کہہ لیں کہ جان سینا سے اپنی توجہ ہٹا کر اب کسی اور ریسلر کو ان کی جگہ لانے کے لیے آگے لایا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ای نے جن ریسلرز کے ناموں پر غور کیا ہے ان میں اے جے اسٹائلز، دی مز اور رومن رینز قابل ذکر ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem Dec 09, 2016 11:52pm
Jhon cena please come back the ring and again the fight A.J.Style for the champion ship match for 16th time