نیوٹیلا، گاڑھے دودھ کا بال کلر کرنے کیلئے استعمال

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2016
— فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل
— فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

آپ نے اب تک ’نیوٹیلا‘ اور ’گاڑھے دودھ‘ کو کھانے کے طور پر استعمال کیا ہوگا، لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ انہیں عارضی طور پر بالوں کو ’ڈائی‘ (کلر کرنے) کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کو اس بات پر یقین نہیں آرہا تو اس کی مثال پیش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ’انسٹاگرام‘ کی ایک ویڈیو کے کافی چرچے ہوئے۔

بلاگر اور کاروباری خاتون ہدا کٹان نے دبئی کے ایک ہیئر سلون سے اپنے بال کلر کرائے اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

ویڈیو میں نیوٹیلا اور گاڑھے دودھ کے مزیدار امتزاج کو بالوں کو عارضی طور پر ڈائی کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

بلاگر ہُدا کٹان کے بالوں کو ہیئر اسٹائلسٹ نے نیوٹیلا اور گاڑھا دودھ لگا کر انہیں ٹِن فوئل سے ڈھانپ دیا اور جب بالوں کو کچھ دیر بال پانی سے دھویا گیا تو نیوٹیلا اور دودھ کا منفرد امتزاج اپنا جادو دکھا چکا تھا اور بلاگر کے سنہری بال قدرتی نظر آنے والے کریمل کلر کے ہوچکے تھے۔

— فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل
— فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

وائرل ہونے والی اس انسٹاگرام ویڈیو نے لوگوں کو نیوٹیلا کے کمالات کے حوالے سے حیرت میں ڈال دیا اور کھانے کی چیزوں کو بال ڈائی کرنے کے لیے استعمال کرنے پر لوگوں کو مختلف تبصرے آئے۔

ہیئر سلون ’عابد اینڈ سمیر‘ کے مالک عابد اللہٰتانی کا نیوٹیلا کی مدد سے بالوں کو کلر کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس کا اثر بالوں پر منحصر ہے، اگر آپ ہلکے کریمل کلر کے بال چاہتے ہیں تو وہ اس حالت میں 2 سے 3 ہفتوں تک رہ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ گہرا کلر چاہتے ہیں تو اس کا اثر زیادہ عرصے تک رہتا ہے۔‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں