طویل عرصے ایک نئی بولی وڈ فلم پاکستان میں ریلیز ہورہی ہے مگر وہ شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی رئیس نہیں بلکہ ہریتھک روشن کی قابل ہے۔

جی ہاں ہریتھک روشن کی فلم قابل کل پاکستان میں ریلیز ہورہی ہے جس کی تصدیق ڈان سے بات کرتے ہوئے ہم فلمز کے ایک عہدیدار نے کی۔

اس کا کہنا تھا ' قابل پاکستان بھر میں 27 جنوری کو سینما گھرون میں ریلیز کی جارہی ہے'۔

اس ایکشن تھرلر کی ریلیز کے ساتھ پاکستان میں بولی وڈ فلموں پر غیر رسمی پابندی کا بھی اختتام ہوجائے گا۔

یہ پابندی گزشتہ سال ستمبر کے آخر میں اس وقت عائد کی گئی جب اڑی حملے کے بعد انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں، گلوکارون اور ٹیکنیشنز کے بھارت پر کام کرنے اس وقت تک کے لیے پابندی عائد کردی جب تک حالات 'معمول' پر نہیں آجاتے۔

قابل میں ہریتھک روشن اور یامی گوتم نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور یہ ایک نابینا شخص کے گرد گھومتی ہے جو کہ اپنی گرل فرینڈ کے قتل کا بدلہ ینا چاہتا ہے۔

اس فلم کو سنجے گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

قابل کی ریلیز کے بعد توقع کی جاسکتی ہے کہ شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم رئیس بھی جلد پاکستانی سینماﺅں میں ریلیز کے لیے پیش کردی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad kashif munir bhatti Jan 27, 2017 01:21pm
no limits of greediness.