تھر: صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو کنویں میں پھینک دیا۔

تھر کی تحصیل چھاچھرو کے قریب واقع گاؤں بھاؤر کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ کیلاش بجیر نے اپنی 20 سالہ بیوی سپنا بجیر کو گلا دبا کر قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو کنویں میں پھینک دیا۔

گاؤں والوں کی شکایت پر چھاچھرو کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اس جرم کا ارتکاب اس لیے کیا کیونکہ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک و شبہ تھا۔

مزید پڑھیں: تھر میں 18 سالہ لڑکی کے ہاتھوں حاملہ بہن قتل

دوسری جانب مقتولہ کی والدہ نے اپنی بیٹی کے قاتل کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

پولیس حکام نے ڈان کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں