پاکستانی ڈیزائنر اور بولی وڈ اداکارہ کی مضبوط دوستی
15 اپريل 2017
بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور پاکستانی ڈیزائنر فراز منان ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، جس کی مثال کرینہ کا فراز منان کے لیے ایک فیشن شو میں واک کرنا ہے۔
کرینہ کپور خان ڈیزائنر فراز منان کے ڈیزائنر کردہ لان کی تشہیر بھی کرتی آرہی ہیں، تاہم ان دونوں کے درمیان کی ایسوسی ایشن کا اختتام رواں سال ہی ہوا۔
اس کے باوجود کرینہ کپور خان نے فراز منان کے دبئی میں ہونے والے فیشن شو میں شو اسٹاپر بن کر واک کی۔
ان کی اس فیشن شو میں کی گئی شرکت اور ریمپ پر واک کی کئی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
فراز منان نے دبئی میں منعقد ہوئے اس فیشن شو میں اپنی شاندار کلیکشن پیش کی، جہاں کرینہ کپور خان نے سنہری جوڑے میں شرکت کی۔
اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو کرینہ کپور بہت جلد اپنی فلم 'ویرے دی ویڈنگ' کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔
تبصرے (0) بند ہیں