کیا یہ ہوگا سب سے منفرد اسمارٹ فون؟

20 اپريل 2017
— فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی
— فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی

معروف کمپنی ایچ ٹی سی نے 16 مئی کو اپنے نئے فلیگ شپ فون یو کو متعرف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے ایک ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے اس کا اعلان کیا جس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ہے جس میں ایک فون کو ہاتھ میں لے کر اس کے ایجز کو دبایا جارہا ہے۔

اور اس طرح یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ اس فون کے فیچرز استعمال کرنے کے لیے اسکرین کو ٹچ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے ایج کلک کرکے ہی بہت کیا جاسکے گا۔

اس فون کی ویڈیو رواں سال جنوری میں لیک ہوکر سامنے آئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس میں ایج سنس نامی فیچر ہے جو کہ ٹچ سنسر کو فون کے ارگرد موجود فریم سے منسل کردیتے ہیں۔

یعنی فون کو ہاتھ میں دبا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جو فی الحال کسی اور فون میں دستیاب نہیں اور ایچ ٹی سی اس سے دیگر کمپنیوں کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔

ایچ ٹی سی یو ممکنہ طور پر 5.5 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جبکہ اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، 12 میگا پکسل رئیر اور 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، اینڈرائیڈ نوگیٹ وغیرہ اس کے نمایاں فیچرز ہوں گے۔

اور ہاں یہ فون چار سے چھ جی بی ریم جبکہ 64 جی بی سے 128 اسٹوریج سے لیس ہوسکتا ہے اور اس میں ہیڈ فون جیک نہیں ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں